بختاور بھٹو نے فیملی کے بغیر مردوں کو پارکوں میں جانے سے روکنے کا مطالبہ کردیا

بختاور بھٹو نے فیملی کے بغیر مردوں کو پارکوں میں جانے سے روکنے کا مطالبہ کردیا
سورس: file photo

اچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ مردوں کو اپنی فیملی کے بغیر عوامی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دینا چاہیے۔

بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی سے متعلق مطالبے پر اب بھی قائم ہیں۔

Re my tweet banning men from public. I stand by it. Single men should not be allowed out without being escorted by sisters, mothers, wives or daughters - perhaps then they will think twice before assaulting women. With repeated & increasing incidents of assault no better option.

انہوں نے کہا کہ مردوں کا اپنے بہنوں، ماؤں، بیٹیوں اور بیویوں کے بغیر اکیلے عوامی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے کیونکہ پھر وہ خواتین پر حملہ کرنے متعلق کئی بار سوچیں گے۔

 بختاور بھٹو نے مزید لکھا کہ خواتین پر پے در پے بڑھتے ہوئے اس طرح کے واقعات کو روکنے کا اور کوئی بہتر آپشن نہیں ہے۔