ابوظہبی: اماراتی ریاست دبئی نے صحت، حفاظتی ٹیمیں اور مڈل ایسٹ کیٹگری میں برطانوی رائل سوسائٹی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی نے شہریوں و ریاست میں مقیم غیر ملکیوں کی سہولت اور کرونا سے تحفظ کےلیے مؤثر ترین اقدامات اٹھائے اور جلد ہی کرونا جیسی مہلک وبا سے نجات حاصل کی۔
ان تمام خدمات کے باعث دبئی کی میونسپلٹی کو برطانیہ کے رائل سوسائٹی کے حادثات سے بچاؤ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ایوارڈ دبئی میونسپلٹی کو سال 2021 میں صحت اور تحفظ ٹیم اور مڈل ایسٹ کی کیٹگری میں دیا گیا اور اس موقع پر دبئی میں قائم کردہ منی کرائسز سیل ورکنگ گروپ سسٹم کی تشکیل کو سراہا گیا جو کرونا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے بنایا گیا تھا۔