پی سی بی کا نیا چیئرمین کون ؟تبدیلی ٹل گئی یا ہواؤں نے رخ موڑلیا

03:34 PM, 23 Aug, 2021

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور رامیز راجہ سے اہم ملاقاتیں ہوئیں ،ان ملاقا توں میں وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو جہاں ایک طرف تھپکی دی تو دوسری طرف رامیز راجہ کا نام بھی زیر گردش ہے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے رامیز راجہ کو جہاں ایک طرف چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا ہے،وہیں یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو مزید ایک سال کیلئے اس عہدے پر فائر رکھا جائے گا ۔

پی سی بی کااگلا چیئر مین کون ؟بورڈ کی سربراہی پہیلی بن گئی ،تبدیلی ٹل گئی یا ہواؤں نے رخ موڑلیا،صورت حال واضح نہ ہوسکی ،وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین احسان مانی اورسابق کپتان رمیز راجہ کی ملاقاتیں تو ضرور ہوئیں لیکن ابھی تک کسی قسم کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ۔

ایک طرف وزیر اعظم عمران خان کا احسان مانی سے چیئرمین رہنےپراصراراور دوسری طرف رامیز راجہ کو عہدہ دینے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں ،بعض زرائع نے دعویٰ کیا کہ احسان مانی ایک سال تک چیئرمین رہیں گے  تاکہ  پی سی بی کےکمرشل رائٹس،انٹرنیشنل کرکٹ اورپی ایس ایل سے متعلق معاملات کوحتمی شکل دی جاسکے۔

اس سے قبل یہ خبریں بھی میڈیا کی زینت بنتی رہیں کہ وزیر اعظم نے نئے چیئرمین کیلئے رمیز راجا کانا م فائنل کر لیا ہے جسے اب منظوری کیلئے ممبر بورڈ آف گورنر بھجوایا جائے گا ۔

مزیدخبریں