دنیا کی سب سے چھوٹی گائے چل بسی

دنیا کی سب سے چھوٹی گائے چل بسی
سورس: file photo

ڈھاکہ:  دنیا کی سب سے چھوٹی گائے رانی چل بسی ۔ 

دنیا بھر میں سوشل میڈیا کے ذریعے مشہور ہونے والی ڈھاکہ کی بونی گائے "رانی " کا پیٹ سوج گیا تھا ۔ 

ڈھاکہ کے قریب چڑی گرام  فارم ہاؤس میں رانی کی پیدائش ہوئی تھی اس کی جسامت عام گائے سے کہیں چھوٹی تھی۔ 

عیدالاضحٰی کے موقع پر ایک ویڈیو کے وائرل ہونے سے رانی پوری دنیا میں مشہور ہوگئی تھی ۔ 

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رانی کا پیٹ کافی زیادہ سوج گیا تھا جس کے بعد اسے علاج کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز اس کی جان نہیں بچا سکے اور وہ محض چند گھنٹوں میں ہی دنیا سے رخصت ہوگئی۔

  ڈاکٹرز نے بتایا کہ گائے کے پیٹ پر سوجن زیادہ کھانے اور گیس جمع ہوجانے کے باعث ہوئی۔

رانی کے مالک نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ہے جس کا قد 20 انچ (51 سینٹی میٹر) جب کہ عمر 23 ماہ ہے، رانی کی لمبائی 26 انچ (66 سینٹی میٹر) اور وزن 26 کلو گرام ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دور دراز سے لوگ رانی کو دیکھنے گئے تھے۔