ویکسینیشن کے بعد کورونا مریضوں کی اموات کا امکان نہیں رہتا، طبی ماہرین

11:25 AM, 23 Aug, 2021

لاہور: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا سے جتنی اموات ہو رہی ہیں وہ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی، ویکسینیشن کے بعد کورونا مریضوں کی اموات کا امکان نہیں رہتا۔

تفصیل کے مطابق ایک بار کورونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد ویکسینیشن کروانے کے بعد بھی اس وبا کا نشانہ بننے لگے ہیں۔ تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کے بعد ہونے والا کورونا مہلک نہیں ہوتا، شہری ہر صورت ویکسینیشن کروائیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے والے سو میں سے ستر لوگوں کو دوبارہ کورونا ہونے کا کوئی امکان نہیں ہوتا، جن جن 30 کو دوبارہ کورونا کا مرض ہوتا ہے وہ بھی اتنا مہلک نہیں ہوتا، مریض جلد صحت ہو جاتے ہیں کیونکہ ویکسین لگوانے سے جسم قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے جو کورونا سے لڑنے میں مدد دیتی ہے۔

کورونا کی چوتھی لہر میں زیادہ کیس ڈیلٹا کے ہیں جن مریضوں کا لنز یا ٹی بی وغیرہ کا مسئلہ چل رہا ہوتا ہے، انہیں دوبارہ کورونا کی شکایت ہو سکتی ہے لیکن اگر انہیں ویکسین لگی ہو تو دوبارہ ہونے والا وائرس جان لیوا نہیں ہوتا کیونکہ جسم میں قوت مدافعت موجود ہوتی ہے جو کورونا وائرس سے حفاظت کرتی ہے۔

مزیدخبریں