لاہور: مینار پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ کے کیس میں ہر روز نئے سے نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ اب اس کے ساتھی ریمبو کے بارے میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ آخر اس کا خاتون کیساتھ کیا رشتہ ہے؟
ٹک ٹاکر عائشہ اکرام اور ریمبو آپس میں دوست بتائے جاتے ہیں جو اس سے قبل کئی ویڈیوز میں ایک دوسرے کیساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔
ان میں سے بعض ویڈیوز اس قدر نازیبا ہیں کہ عوام سوال اٹھانا شروع ہو گئے ہیں کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرام متعدد بیانات میں ریمبو کو اپنا بھائی قرار دے چکی ہے لیکن کیا کوئی بہن بھائی آپس میں ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔
ادھر ریمبو کے بارے میں عائشہ کے اہلخانہ سچ سامنے نہیں لا رہے اور ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ ٹک ٹاکر کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کبھی بغیر مقصد گھر سے باہر نہیں نکلی لیکن منظر عام پر آنے والی ویڈیوز کچھ اور ہی کہانی بیان کر رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ کے اہلخانہ پہلے پہل ریمبو کو اپنا رشتے دار بتاتے رہے لیکن تحقیق کرنے پر پتا چلا کہ ان کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریمبو اور عائشہ ہمیشہ اکھٹے آتے جاتے ہیں بلکہ ریمبو اسی کے گھر میں رہائش پذیر بھی ہے۔