لاہور میں رکشہ ڈرائیور نے ساتھی کیساتھ مل کر ماں اور بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج

10:26 AM, 23 Aug, 2021

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور شہر کے علاقے چوہنگ میں ماں اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جس کی ایف آئی آر درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔ 
 میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ 35 سالہ خاتون اپنی 15 سالہ بیٹی کے ہمراہ رات 10 بجے وہاڑی سے لاہور پہنچی اور ٹھوکر نیاز بیگ سے کینٹ جانے کیلئے رکشتہ پر بیٹھی، رکشہ ڈرائیور دونوں کو ایل ڈی اے ایونیو لے گیا جہاں اپنے ساتھی کے ہمراہ ماں اور بیٹی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ 
ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ وہاں سے گزرتی ایک گاڑی رکنے پر دونوں ملزم رکشہ چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ کار سوار نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کی تو مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے رکشہ قبضے میں لے لیا اور واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ 


پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کر رہے ہیں جبکہ اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ متاثرہ خاتون اور اس کی بیٹی نے مدد کیلئے چیخ و پکار کی تو ملزم رکشہ جس کا رجسٹریشن نمبر LEU-4882 ہے، چھوڑ کر فرار ہو گئے اور خاتون سے موبائل فون اور 5 ہزار روپے نقدی بھی چھین کر لے گئے۔ 
 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملزموں کو 48 گھنٹوں میں قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ 
دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے اور سی سی پی او سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے جبکہ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ پولیس نے رکشہ قبضے میں لیا ہے اور ملزموں کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں