چنگ چی رکشے میں سوار خاتون کیساتھ بدتمیزی کے واقعے کی ویڈیو بنانے والا گرفتار

چنگ چی رکشے میں سوار خاتون کیساتھ بدتمیزی کے واقعے کی ویڈیو بنانے والا گرفتار
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پنجاب پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر چنگ چی رکشے میں سوار خاتون کیساتھ بدتمیزی کے واقعے کی ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ 
وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پولیس جلد ہی خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے شخص کو بھی گرفتار کر لے گی۔ ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مینار پاکستان میں پیش آنے والے واقعے میں مزید گرفتاریوں سے متعلق آگاہ بھی کیا۔ 
انہوں نے لکھا کہ ’رکشہ میں سوار خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو بنانے والے اوباش ملزم کو لاہور پولیس نے تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ بہت جلد بدتمیزی کرنے والے مجرم کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔ مینار پاکستان کیس میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 34 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کل 126 گرفتاریاں ہو چکیں۔‘