اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک سے متعلق بے بنیاد پراپیگنڈے کیے جارہے ہیں، عوام سی پیک میں ملازمتوں یا اقدامات سے متعلق جھوٹی خبروں پر کان مت دھریں، سی پیک سے متعلق اقدامات یا ملازمتیں آفیشل ویب سائٹ پر پوسٹ ہوں گے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ سی پیک سے متعلق اقدامات یا ملازمتیں آفیشل ویب سائٹ پر پوسٹ ہوں گے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ سی پیک سے متعلق بے بنیاد پراپیگنڈے کیے جارہے ہیں۔
سی پیک کے مختلف اقدامات، پہلووﺅں اور افراد سے متعلق جھوٹ اور پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ،عوام سی پیک میں ملازمتوں یا اقدامات سے متعلق جھوٹی خبروں پر کان مت دھریں۔