اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرائے کے ترجمان نواز شریف کی صحت اور مسلم لیگ ن پر اتنے ٹویٹس کے بجائے بیروزگار عوام کو ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھرکب ملیں گے؟قومی ترقی 5.8 سے 0.4کیسے ہوئی؟ چینی 52 سے 110، آٹا 33 سے 78روپے کلو کیسے ہوا؟جہانگیر ترین چینی چور وطن واپس کب لوٹ رہے ہیں؟ کا بتائیں؟
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت، وزیر صحت یاسمین راشد اور سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز سے پوچھیں جنہوں نے درخواست کی کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا۔
انہیں باہر جانے کی اجازت دی جائے۔یہ ہی پاکستان تحریکِ انصاف کا جھوٹ ،کرپشن اور دھوکہ ہے جس کی سزا دو سال سے عوام کاٹ رہی ہے۔