ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی سزا کیخلاف نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن صفدر کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

 ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی سزا کیخلاف نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن صفدر کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: ہائیکورٹ میں العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کے بعد ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف نوازشریف کی اپیل بھی یکم ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی مریم نواز اورکیپٹن صفدر کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر ضمانت پر ہیں۔ احتساب عدالت نے 6جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید و جرمانہ کی سزا سنائی تھی، نواز شریف کو دس سال، مریم نواز کو سات سال،کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر  کی اپیلو کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی یکم ستمبر کو سماعت کریں گے۔

دوسری جانب مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو اپیل کی سماعت پر عدالت پیش ہونا پڑے گا۔  یاد رہے  رہے کہ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں بھی نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کی گئی جس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ یکم ستمبر کو کرے گا۔