نعمان اعجاز کا تنہائی کا شکار لوگوں کو  ڈراؤنی فلم دیکھنے کا مشورہ

11:17 AM, 23 Aug, 2020

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے تنہائی کا شکار لوگوں کو مزاحیہ مشورہ دے دیا۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکار نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر کبھی بھی آپ خود کو تنہا محسوس کریں تو لائٹ بند کریں اور ایک ڈراؤنی فلم دیکھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے کے بعد آپ کو ہمیشہ لگے گا کہ جیسا آپ کے پیچھے کوئی کھڑا ہے۔خیال رہے کہ آج کل نعمان اعجاز اپنی تصویروں کے ساتھ ایسے ہی مزاحیہ کیپشن تحریر کر رہے ہیں۔

مداحوں بھی اپنے پسندیدہ اداکار کی جانب سے تصویروں پر ایسے پرمزاح، فکر انگیز اور دلچسپ کیپشن پڑھ کر خوب محظوظ ہوتے ہیں اور اپنا ردعمل بھی دیتے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’مجھے پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے، کیونکہ مصیبت میں کوئی سمجھدار ساتھ نہیں دیتا۔

مزیدخبریں