پاکستان کا پہلا بزنس ریالٹی شو " آئیڈیا کروڑوں کا" کا چوتھا سیزن زور وشور سے جاری

09:53 PM, 23 Aug, 2019

لاہور :پاکستان کا پہلا بزنس ریالٹی شو " آئیڈیا کروڑوں کا" کا چوتھا سیزن زور وشور سے جاری ہے۔ 

پاکستان کے پہلے بزنس ریالٹی شو "آئیدیا کروڑوں کا" کے چوتھے سیزن کی پانچویں قسط میں "قربانی ایپ" اور ہیون تھری ڈی" نامی سٹارٹ اپس نے اپنے آئیڈیاز پیش کئے، دونوں سٹارٹ اپس کے آئیڈیاز تو بہت شاندار تھے لیکن سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

دوسری طرف ہمت کرو پاکستان سیگمنٹ میں تنزیلہ نے اپنی محنت اور کامیابی سے بھرپور کہانی سنائی، آئیڈیا کروڑوں کا با ہمت پاکستان کو سلام پیش کرتا ہے۔ آئیڈیا کروڑوں کا اور سپیریئر گروپ کا پاکستان کو اکنامیکلی سپر ئیر بنا نے کا یہ سفر ایسے ہی جاری و ساری رہے گا۔

مزیدخبریں