اقوام متحدہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے, فردوس عاشق اعوان

05:00 PM, 23 Aug, 2019

اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکو جیل میں تبدیل کر دیا، اقوام متحدہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے، مسئلہ کشمیر 2 ممالک نہیں، 2 نظریات کا تنازع ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مضبوط بنانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں، ادروں میں اصلاحات لا رہے ہیں ، عوام کا معیار زندگی بہترکرنا حکومت کے منشو ر میں شامل ہے۔

 

مزیدخبریں