مودی سرکار کے اقدامات کے باعث کشمیر پر تمام معاہدے بے اثر ہوچکے: شیخ رشید

04:37 PM, 23 Aug, 2019

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مودی پاگل سوچ کا مالک ہے، جب پاگل لوگ حکمران بن جائیں تو بے وقوفانہ فیصلے کرتے ہیں۔

راولپنڈی میں کالج کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مودی سرکار کے اقدامات کے باعث کشمیر پر تمام معاہدے بے اثر ہوچکے، کشمیری اپنی جدوجہد آزادی میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کر دیا، کہا عالمی برادری کو خبر دار کرتے ہیں کہ بھارت توجہ ہٹانے کیلئے جعلی آپریشن کر سکتا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان سے کچھ دہشت گرد مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارتی دعوے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

مزیدخبریں