ملک میں بعض مقامات پر بارش کا امکان

11:44 AM, 23 Aug, 2019

لاہور : محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے اور چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کر دیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا تاہم شام یا رات  کے وقت گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، ڈی جی خان، مالاکنڈ، کوہاٹ، پشاور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کوہاٹ، گوجرانوالہ، لاہور اور سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں نورپورتھل 12، منڈی بہاوٗالدین 10، گجرات 07، لاہور 01،جبکہ  خیبرپختونخوا میں پاراچنار10ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں