واشنگٹن: وائٹ ہاؤس حکام نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لئے تیار ہیں اور جی سیون سمٹ میں وزیراعظم نریندر مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے واشنگٹن مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے۔ صدر ٹرمپ مودی سے سمٹ کی سائیڈ لائن پر ملاقات کریں گے۔
فرانس نے بھی زور دیا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے مذاکرات کرے۔ فرانسیسی صدر نے نریندر مودی سے کہا ہے مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے بات ہونی چاہیے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے۔ مسئلے پر وزیراعظم عمران خان سے بھی بات کروں گا۔ مودی کشمیر پر ایک لفظ نہ بول سکے۔
خیال رہے جی سیون اجلاس فرانس میں کل سے شروع ہو گا۔ کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ گروپ سیون کے رکن ممالک ہیں۔ دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کریںگے۔ اقتصادی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ سربراہ اجلاس میں ٹیکنالوجی، تجارت، عالمی مالیاتی فنڈ سمیت عالمی اقتصادی معاملات پر غور کیا جائیگا۔