مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنے کا اقدام مودی کے گلے پڑ گیا

08:54 AM, 23 Aug, 2019

پیرس: مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ بدلنے کا اقدام بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے گلے پڑ گیا۔ مودی فرانس پہنچے توصدر میکرون نے بھی کشمیر کی صورتحال پر بات شروع کر دی۔

بھارتی وزیر اعظم فرانس کے دورے پر ہیں جہاں فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات کی اور بعد میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان سے مذاکرات کریں اور پاکستان سے مل کرمسئلہ کشمیر کا حل تلاش کریں۔

ایمانیوئل میکرون نے کہا کہ فرانس کشمیر میں عام شہریوں کے حقوق پر توجہ مرکوز رکھے گا۔ ایل او سی کے اطراف آبادی کے مفادات اور حقوق یقینی بنانا ہوں گے اور حالات خراب کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

صدر میکرون نے کہا کہ وہ آئندہ چند روز میں وزیر اعظم عمران خان سے بھی بات کریں گے کہ کشمیر کے معاملے پر دو طرفہ بنیادوں پر بات ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں