آرمی چیف سے سعودی ولی عہد کی "منیٰ" میں ملاقات، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

08:40 AM, 23 Aug, 2018

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی ولی عہد نے  "قصرمنیٰ" میں ملاقات کی اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو گزشتہ رات عشائیہ بھی دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کے مطابق سعودی ولی عہد نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر دونوں شخصیات کے درمیان علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد نے پاکستان کی نئی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور حمایت کا یقین دلایا۔شہزادہ محمد بن سلمان کا درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں پاکستان کی کامیابی کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔آرمی چیف نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کے اظہار اور حکومت کی حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں