لاہور: مایہ ناز سمارٹ فون کمپنی اوپو نے پاکستان میں اپنے جدید سمارٹ فون F3کا ایف سی بارسلونا لمیٹڈ ایڈیشن متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اوپو کا ایف تھری ایف سی بارسلونا کا محدود ایڈیشن جدید ٹیکنالوجیز، جدت انگیز فیچرز سے آراستہ ہونے کے ساتھ اسٹائلش بھی ہے جس کی قیمت 34 ہزار 899 روپے ہے۔ اوپو کے ایف تھری کا ایف سی بارسلونا لمیٹڈ ایڈیشن 26 اگست سے پاکستان بھر میں تمام آف لائن اسٹورز پر دستیاب ہوگا۔
اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لونگ نے اوپو کے ایف تھری ایف بارسلونا لمیٹڈ ایڈیشن کے متعارف ہونے پر بتایا، "ہم نے اپنے صارفین کی تسکین، ان کی ضروریات اور ان کے مطالبہ کو ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے۔ صارفین کی محبت اور تعاون نے ہمیں پاکستان میں بڑا اسمارٹ فون برانڈ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایف سی بارسلونا لمیٹڈ ایڈیشن کے متعارف ہونے سے کھیل سے محبت کرنے والے نوجوانوں بالخصوص شائقین فٹ بال کے ساتھ ہمارا تعلق مزید مستحکم ہوگا۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ یہ محدود ایڈیشن اسمارٹ فون پاکستان کے نوجوانوں میں بہت زیادہ پسند کیا جائے گا۔
اوپو نے پاکستان میں اپنے جدید سمارٹ فون F3کا ایف سی بارسلونا لمیٹڈ ایڈیشن متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
08:22 PM, 23 Aug, 2017