اے بی ڈی ویلیئرز نے ون ڈے ٹیم کی قیادت سے استعفی دے دیا

اے بی ڈی ویلیئرز نے ون ڈے ٹیم کی قیادت سے استعفی دے دیا

جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے دنیا کے مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے  ون ڈے ٹیم کی قیادت سے استعفی دے دیا۔ چھ برس تک ون ڈے ٹیم کی قیادت کا اعزاز رکھنے والے 33 سالہ ڈی ویلیئرز نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی میرے لیے باعث اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کوشش کی کہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے فتوحات دلاؤں لیکن اب میں سمجھتا ہوں کہ کوئی اور یہ ذمہ داری سنبھالے، میں بطور پلیئر کھیل جاری رکھوں گا۔اس موقع پر انہوں نے فاف ڈیو پلیسی کو کپتان بنانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیو پلیسی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ ٹیم کی بہترین انداز میں قیادت کر رہے ہیں اور اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے ون ڈے ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دیا ہے۔