ورلڈ الیون کی قیادت فاف ڈوپلیسی کے سپرد کر دی گئی

11:08 PM, 23 Aug, 2017

کراچی:جنوبی افریقہ کےفاف ڈو پلیسی ورلڈ الیون کےکپتان مقرر کر دیے گئے۔ فاف ڈو پلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون آیندہ ماہ پاکستان آئے گی. فاف ڈو پلیسی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے بھی کپتان ہیں.

اس سے قبل ورلڈ الیون کی قیادت کیلئے برینڈن میک کولم اور ڈیرن سیمی کا نام لیا جا رہا تھا لیکن اب فاف ڈوپلیسی کا حتمی نام سامنے آ گیا ہے۔یاد رہے کہ پی سی بی کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے بھائی اینڈی فلاور کو ورلڈ الیون ٹیم کا منیجرمقرر کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں