فلم ”بھومی“ میں سنی لیون نے ملائکہ اروڑا کی جگہ چھین لی

10:57 PM, 23 Aug, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے آئندہ آنے والی فلم ”بھومی“ کے آئٹم سانگ ”ٹریپی ٹریپی “ میں ملائکہ اروڑا کی جگہ لے لی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس گانے کیلئے پہلے ملائکہ اروڑا سے رابطہ کیا گیا تھا مگر انہوں نے گانے کی شوٹنگ کی تاریخوں پر تحفظات ظاہر کیے جس کا فائدہ سنی لیون نے اٹھاتے ہوئے اس گانے میں اپنی جگہ بنا لی۔واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم ”بھومی“ آئندہ ماہ 22 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی، جبکہ اس فلم میں سنجے دت مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

مزیدخبریں