سیئول:دنیا کی مقبول ترین الیکٹرانکس و سمارٹ فون کمپنی سام سنگ نے اپنا اب تک کا سب سے بہترین سمارٹ فون ”گلیکسی نوٹ 8“ متعارف کروا دیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سام سنگ کا پہلا فون ہے جس میں ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے، جبکہ فرنٹ پر آٹھ میگا پکسل کا آٹو فوکس کیمرہ دیا گیا ہے، سام سنگ کا نیا فلیگ شپ سمارٹ فون 6.3 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہے، جبکہ اس کے کونے زیادہ گول جبکہ سائیڈ ایجز کم خم کے ساتھ ہیں۔اس فون کی بیٹری 3300 ایم اے ایچ ہے ۔ اس فون میں اسنیپ ڈراگون 835 یا سام سنگ کا اپنا ایکسینوس اوکٹا کور پراسیسر، 64 جی بی اسٹوریج اور سکس جی بی ریم کے ساتھ ایس ایٹ سے زیادہ طاقتور فون ہے اور وائرلیس چارجنگ بھی اس کا حصہ ہے۔ڈوئل کیمرہ بارہ میگا پکسل کے سنسرز کے ساتھ ہے جس میں ایک کیمرہ ریگولر/ وائیڈ اینگل لینس کے ساتھ ہے جس میں ایف 1.6 آپرچر دیا گیا جبکہ دوسرا ٹیلی فوٹو لینس کے ساتھ ہے جس میں ایف 2.4 آپرچر ہے۔
سام سنگ کا دعویٰ ہے کہ یہ پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں دونوں سنسرز آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کی سہولت فراہم کرتے ہیں اور اس کی مدد سے صارفین ٹیلی فوٹو کیمرہ زیادہ استعمال کرسکیں گے خاص طور پر کم روشنی میں۔ اسی طرح اس میں زیادہ زومنگ اور پوروٹریٹ اسٹائل موڈز دیئے گئے ہیں جبکہ دونوں کیمروں سے بیک وقت تصاویر لی جاسکتی ہیں۔
کمپنی کے مطابق اس میں اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے تاہم اسے چند ماہ کے اندر اینڈرائیڈ 8 یا اوریو سے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا، جبکہ اسے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے طور پر استعمال کرنے کے لیے ڈیکس بھی دیا ہے جس کے لیے ڈوک درکار ہوگا۔اس کا اسٹائلوس پین پہلے سے بہتر ہے اور 71 زبانوں کو فوری طور پر ترجمہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔اس کی فروخت 15 ستمبر سے شروع ہوگی جبکہ اس کی قیمت 1111 ڈالرز (ایک لاکھ 17 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔
انتظار کی گھڑیاں ختم، سام سنگ کا ”گلیکسی نوٹ 8“ باضابطہ طور پر متعارف
10:08 PM, 23 Aug, 2017