جیکولین فرنینڈس "ریس 3" میں سلمان خان کیساتھ کاسٹ

جیکولین فرنینڈس

09:32 PM, 23 Aug, 2017

ممبئی : بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم سیریز  "ریس" کی آئندہ فلم "ریس 3" میں سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنینڈس کوکردار مل گیا۔ اداکارہ اس فلم میں سلمان خان کی ہیروئن بنیں گی۔
تفصیلات کے مطابق جیکولین  آئندہ ریس3 میں سلمان خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔2014 میں جیکولین سلمان خان کیساتھ فلم کک میں نظرآئی تھیں۔ایک بار پھر جیکولین فلم ریس تھری میں سلمان خان کی ہیروئن بننے جارہی ہیں۔
واضح ہو کہ جیکولین ریس کے پچھلے سیکوئل میں بھی اداکاری کرچکی ہیں۔جیکولین ایک اور فلم جڑواں ٹو کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوچکاہے۔ ان دنوں جیکولین فرنانڈس اپنی نئی فلم اے جنٹل مین کی تشہیر میں مصروف ہیں جو اگلے ہفتے ریلیز ہوگی۔

مزیدخبریں