رنگ گوراکرنے کے آزمودہ ٹوٹکے

07:15 PM, 23 Aug, 2017

موسم کی تبدیلی کے بہت سے اثرات ہماری جلد پر بھی مرتب ہوتے ہیں، کبھی جلد کی رنگت گہری ہونے لگتی ہے توکبھی چہرے پر دانے نمودار ہونے لگتے ہیں جو پریشانی کا سبب بنتے ہیں لیکن اب ا ن مسائل سے کا حل نکا ل لیا گیا ہے۔
آ ئیے ہم آپکو کچھ ٹوٹکے بتاتے ہیں جن کو استعمال کرنے سے آپ جلد کی گہری رنگت سے فوری نجات پا سکتے ہیں۔
اجزاء
ایک ٹی سپون ملک پاﺅڈر ایک ٹی سپون شہد
ایک ٹی سپون لیمو ں کا رس آدھا ٹی سپون بادام کا تیل
استعمال
ان ساری چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں اور نکا پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگا لیں، 15منٹ تک اس پیسٹ کو چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر چہرے کو تازہ پانی سے دھو لیں۔ اس کے مسلسل استعما ل سے آپ کا چہرہ چمکدار اور صاف ہو جائے گا۔

اجزاء
ایک چائے کا چمچ بیسن
دو چائے کے چمچ دودھ
2سے3قطر لیموں کا رس
استعمال
ان تما م اشیاءکو مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور 15منٹ تکا سے لگا رہنے دیں ۔4ہفتوں تکاسے روزانہ استعمال کریں اس کے بعد ہفتہ میں ایک بار استعمال کریں آپکی رنگ بالکل گوری ہو جائے گی ۔

مزیدخبریں