ممبئی : بالی و وڈ سپر سٹار رشی کپور نے فلم ہدایتکاری کے میدان میں آنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہا ہے کہ ہدایتکاری کی طرف دوبارہ جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رشی کپور نے کہا کہ انہوں نے سال 1999 میں فلم ”آاب لوٹ چلیں “ بنائی تھی لیکن اب ان کا دوبارہ ہدایتکاری کے شعبے میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ اداکاری کے شعبے میں خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک اداکار ہوں اور اپنا تمام وقت اداکاری کے لئے وقف کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ17سال سے اس پیشے سے منسلک ہوں اور میں اپنے اس پیشے کو بہت انجوائے کرتا ہوں۔
یادر رہے کہ ان کی نئی فلم ”پٹیل کی پنجابی شادی“ 15ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
رشی کپور کا فلم ہدایتکاری کرنے سے انکار
05:41 PM, 23 Aug, 2017