وٹامن بی 12 اور وٹامن بی 6 کی زیادہ مقدار لینے والے سگریٹ نوشوں کو پھیپھڑوں کا سرطان لاحق ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے ، ماہرین

05:12 PM, 23 Aug, 2017

واشنگٹن : امریکی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ وٹامن بی 12 اور وٹامن بی 6 کی زیادہ مقدار لینے والے سگریٹ نوشوں کو پھیپھڑوں کا سرطان لاحق ہونے کا ذیادہ خطرہ ہوتا ہے ۔

امریکی جرنل آف کلینیکل اونکالوجی کی رپورٹ کے مطابق تحقیقی ٹیم کے سربراہ تھیوڈور براسکی نے کہا ہے کہ ایسے سگریٹ نوش افراد جو10 سالوں تک وٹامنز کے غذائی سپلیمینٹس خصوصا وٹامن بی 12 اور وٹامن بی 6 لیتے رہے ہوں انہیں پھیپھڑوں کا سرطان لاحق ہونے کا امکان دوسروں کی نسبت تین گنا ذیادہ ہوتا ہے۔

تھیوڈور براسکی نے بتایا کہ ایک دہائی سے ذیادہ عرصہ میں پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا77000 مریضوں کا مطالعاتی جائزہ لیا جن میں سے اکثر وٹامن بی 12 اور وٹامن بی 6 کی یومیہ مقررہ مقدار سے ذیادہ مقدار لیتے رہے ۔

مزیدخبریں