کوئٹہ میں ٹریفک سارجنٹ کو گاڑی تلے کچلنے والے ایم پی اے مجید اچکز ئی کی درخوا ست ضمانت مسترد

03:33 PM, 23 Aug, 2017

کوئٹہ :کوئٹہ میں ٹریفک سارجنٹ کو گاڑی تلے کچلنے والے ایم پی اے مجید اچکز ئی کی ضمانت کی درخوا ست مسترد  کردی۔تفصیلات کے مطابق  ایم پی اے مجید اچکز ئی نے بلو چستان ہا ئی کو رٹ میں ضمانت کی درخواست جمع کروائی تھی۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز سواتی نے جسٹس نو ر محمد مسکان ز ئی کے فیصلے کی تو ثیق کر دی  ہے اور مجید اچکزئی کی ضمانت مسترد کر دی ہے ۔

یاد رہے مجید اچکزئی نے گزشتہ ماہ اپنی گاڑی سے ایک پولیس سارجنٹ کو گاڑی تلے رونڈ ڈالا تھا ۔ جس کے بعد تحقیقات کے دوران یہ واضح ہوا تھا کہ اس گاڑی کو ایم پی اے مجید اچکزئی چلارہے تھے ۔

اسکے علاوہ پولیس کے مطابق بیس جون کو جی پی او چوک پرجس گاڑی کی ٹکر سے پولیس سارجنٹ عطااللہ کو کچلا گیا وہ غیر قانونی تھی۔رکن اسمبلی عبدالمجید اچکزئی نے غیر قانونی گاڑی پر سرکاری نمبرپلیٹ لگارکھی تھی۔

جبکہ گاڑی کے انجن اور چیسز نمبر ز میں بھی ردوبدل کی گئی ہے۔ماہرین کی رپورٹ کے بعد سول لائن تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں