ہری پورمیں منی چینجر پر کروڑوں روپے کی ڈکیتی، ڈاکو فرار

12:36 PM, 23 Aug, 2017

ہری پور: ہری پورمیں منی چینجر پر کروڑوں روپے کی ڈکیتی کی واردات ہوئی ، ڈاکو منی چینجر سے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی لوٹ کر فرار ہوگئے۔گزشتہ روز ہری پور میں جی ٹی روڈ پر واقع منی چینجر کی دکان میں 3 ڈاکو داخل ہوئے، سیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنانے کی کوشش کے دوران ایک ملازم نے مزاحمت کی کوشش کی تو ڈاکوں نے فائرنگ کردی، جس سے ملازم زخمی ہوگیا، جس کے بعد ڈاکو وہاں موجود ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو 2 کروڑ روپے اور 20 ہزار برطانوی پانڈز لوٹ کر فرار ہوئے ہیں، وہ پہلے سے ہی گھات لگائے بیٹھے تھے، ڈکیتی کے لیے انہوں نے اس ملازم کا پیچھا کیا جو رقم سے بھرا تھیلا دکان پر لایا تھا اور موقع پاتے ہی انہوں نے کارروائی کردی۔

مزیدخبریں