سدھارتھ ملہوترا نے عالیہ بھٹ سے راہیں جدا کر لیں

01:21 PM, 23 Aug, 2017

ممبئی:معروف بالی ووڈ اداکارسدھارتھ ملہوترا اورعالیہ بھٹ کےدرمیان راہیں جدا ہونے کی خبر منظر عام پر آگئی ہے۔سدھارتھ ملہوترا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ" میں سنگل ہوں اورمیں ابھی کسی کے ساتھ رشتے میں نہیں ہوں"۔

سدھارتھ ملہوترانے کچھ عرصے پہلے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئےاپنے ایک انٹر ویو میں کہا تھا کہ " ہم ایک دوسرے کی آنکھوں میں دیکھتے ہیں اور کھو جاتے ہیں۔عالیہ بھٹ میری زندگی کا اہم ترین حصہ ہیں۔ انہوں نے مجھے بہت سپو رٹ کیا ہے اور مجھے ان کا میری آنکھوں میں کھوجانا بہت اچھا لگتا ہے۔"اور  گزشتہ کچھ عر صے سےسدھارتھ ملہوتراور عالیہ بھٹ ایک ساتھ دیکھے جا رہے ۔تاہم  ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبرنےان کے چاہنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں



مزیدخبریں