راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عمران خان کی جانب سے سڑکوں پر آنے کی صورت میں ان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ نے جو کھیل کھیلا خود اس کے شکنجے میں آ گئے اب ان کو آئین اور قانون میں تبدیلیاں یاد آ رہی ہیں ہم آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے بھرپور حامی ہیں لیکن یہ جو کچھ کرنے جا رہے ہیں اس کا نتیجہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ امید ہے سڑکوں پر نکلنے کا وقت ہی نہیں آئے گا مگر عمران خان سڑکوں پر آئے تو ان کا ساتھ دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت طاقت اور قانون کا مقابلہ ہونے جا رہا ہے اور مرکزی ملزم نواز شریف ہیں جن کے خلاف 4 ریفرنسز ہیں جب کہ انہوں نے 17 سال سے کیسز دبائے ہوئے ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگر پیپلز پارٹی (ن) لیگ کے ساتھ ملی ہوئی نہیں ہے تو آصف زرداری کو اس کا ثبوت دینا ہو گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں