کون بنے گا شاہ رخ خان کے شو کا پہلا "مہمان"؟ اہم تصاویر منظر عام پرآگئیں

کون بنے گا شاہ رخ خان کے شو کا پہلا

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان آج کل ریالٹی شو" ٹی ای ڈی ٹاکس" کی تیاری میں مصروف نظر آرہے تھےاوراب ان کےشو کے پہلے "مہمان"  کی اہم تصاویر منظر عام پر آ گئیں ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف ہدایتکارکرن جوہر شاہ رخ خان کے شو" ٹی ای ڈی ٹاکس" کے پہلے مہمان خصوصی بنیں گے۔کرن جوہر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شئیر کیں جس کے ذریعے انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتا یا کہ وہ شاہ رخ خان کے شو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔


" ٹی ای ڈی ٹاکس"  شوبھارتی نجی چینل پر دکھایا جائے گا اور شو 14 اقساط پر مشتمل ہو گا۔