کرن جوہر اور کاجول کی صلح کی خبروں پر اجے دیوگن کا رد عمل سامنے آگیا

کرن جوہر اور کاجول کی صلح کی خبروں پر اجے دیوگن کا رد عمل سامنے آگیا

ممبئی:کرن جوہر اور کاجول کی صلح کی خبروں پر آخر کار اجے دیوگن نے بھی اپنی خاموشی توڑدی ہے۔ انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ" یہ ان کا نجی معاملہ ہے اور وہ اپنے ذاتی معاملے کو منظر عام پر لانا پسند نہیں کرتے "۔

انہوں نےمزید یہ بھی کہا کہ وہ اس موضوع پر خاموش رہنا پسند کر یں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے یہ خبریں منظر عام پر تھیں کہ بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر اور اداکارہ کاجول کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔ کاجول اور ہدایتکارکرن جوہر نے فلم نگری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دیں اور دونوں کے درمیان 25 سال تک دوستی کا رشتہ بھی قائم تھا لیکن گزشتہ سال کرن جوہر کی فلم" اے دل ہے مشکل "کی ریلیز کے موقع پر دونوں کی گہری دوستی اچانک ختم ہوگئی تھی۔
تاہم ابھی تک  کرن اور کاجول کی دوبارہ دوستی کا باضابطہ اعلان تو ان دونوں کی جانب سے نہیں کیا گیا۔