واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے بین البراعظمی میزائل سسٹمز میں جدت لا رہا ہے۔ارنا نیوز کے مطابق پینٹاگون نے مینوٹ مین نامی بین براعظمی ایٹمی میزائلی سسٹموں کی جدت کے لئے بوئینگ اور نارتھروپ گرومن کمپنیوں کے ساتھ تین سال کا معاہدہ کیا ہے۔
پینٹاگون کے اعلان کے مطابق اس منصوبے پر 62 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔واضح رہے کہ امریکا نے اپنے ایٹمی بین براعظمی میزائلی سسٹموں کو جدید کرنے کا عمل ایک ایسے وقت شروع کیا ہے جب شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں