کویت نے غیرملکیوں کے پانی وبجلی کے بلوں میں اضافہ کردیا

09:17 AM, 23 Aug, 2017

کویت: کویتی حکومت  نے موقع ملتے ہی غیر ملکیوں پر بجلی گرا دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کویتی حکومت نے  غیر ملکی شہریوں کے لیے پانی وبجلی کے نرخوں میں اضافہ کردیا اسکے بر عکس  کویتی شہریوں کو پرانے نرخوں پر پانی وبجلی ملا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اب ہر کلو واٹ پر150فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ہر ہزار گیلن پانی کے نرخ میں 5گنا اضافہ کردیا گیا۔یہ اضافہ سرمایہ کاری کے مقصد سے قائم اپارٹمنٹ اور رہائشی عمارتوں پر ہوگا جن میں اکثریت غیر ملکیوں کی ہے۔ بجلی کے نرخناموں کے مطابق ہرایک ہزار کلو واٹ پر5فلس لئے جائیں گے ۔

پہلے کے مقابلے میں اس میں 150فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دوسرے ہزار واٹ پر 10فلس جبکہ ہر 2000واٹ سے اوپر پر15فلس لئے جائیں گے۔ پانی کے نرخ نامہ کے مطابق پہلے ہر ہزار گیلن پر 800فلس لئے جاتے تھے، اب ہر ہزار گیلن پر 4دینار لئے جائیں گے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں