سعودی عرب میں حجاج کی رہنمائی کے لیے نئی "حج ایپ" کا افتتاح کر دیا گیا

08:59 AM, 23 Aug, 2017

جدہ:سعودی عرب کے کثیر الاشاعت انگریزی روزنامے "عرب نیوز " نےرابطہ عالم اسلامی کے تعاون سے حج ایپلی کیشن جاریکر دی ہے۔ اس ایپ پر حجاج کرام کو تازہ ترین خبریں ، ہنگامی خدمات پیش کرنے والے اداروں اور سفارتخانو ں کے نمبر فراہم کیے گئے ہیں۔

حجاج کرام کو ایپلی کیشن کے ذریعے اپنے عزیز و اقارب کے نام خیر و عافیت کا پیغام بھیجنے کے لیے  ایپلی کیشنخاصی مددگار ثابت ہو گی ۔ یہ ایپلی کیشن اسمارٹ فون رکھنے والوں کیلئے مفت ہوگی۔

ایپ کے ذریعے مناسک حج کی ادائیگی کے تمام مراحل دیکھے جا سکیں گے اور ان کی براہ راست کوریج بھی دی جائے گی۔ یہ ایپ صرف اینڈراوئڈ اور آئی فون موبائلز پر استعمال کی جا سکتی ہے ۔ ایمرجنسی نمبر سے فوری رابطے کا موقع بھی دیا جائے گا۔یہ ایپ راستہ بھول جانے والے حجاج کو رہائش تک پہنچنے میں مدد دے گی۔

رہائش کا پتہ بتایا جائے گا۔  یہ ایپلی کیشن ایپل اسٹور یا گوگل پلے سے لوڈ کی جا سکتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں