اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ اور سابق خاتون اول کلثؤم نواز کے گلے میں کینسر کی خبروں کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے بھی اس حوالے سے بیان آگیا ہے ۔
چیئر مین تحریک انصاف کی نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکےلیےجلدصحت یابی کی دُعاکی ہے ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہنا ہےکہ امیدہےوہ کینسرکےموذی مرض کےخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کریں گی۔انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر اپنی طرف سے کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے ۔