پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 169 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 169 رنز کا ہدف دے دیا

ملتان : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے دسویں ایڈیشن کے تیرہویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔ یہ میچ  ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔

عثمان خان 61 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جبکہ رضوان نے 36، یاسر خان نے 29، کامران غلام نے 13 اور افتخار احمد نے 10 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی  طرف  سے رایلی میریدتھ، جیسن ہولڈر، شاداب خان اور محمد نواز نے ایک، ایک کھلاڑی کوپویلین کی راہ دکھائی۔
ایونٹ میں اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ ناقابلِ شکست رہی ہے، جبکہ ملتان سلطانز کو چار میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی ملی ہے۔