پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم کا کوئی وجود نہیں، بھارت کا دعویٰ مشکوک

پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم کا کوئی وجود نہیں، بھارت کا دعویٰ مشکوک

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی بھاری تعداد، خاردار باڑ اور جدید نگرانی کے باوجود پہلگام میں ہونے والے حملے کو روکنے میں بھارت ناکام رہا۔ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم کا کوئی وجود نہ ہونے کی وجہ سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جس تنظیم نے حملے کی ذمہ داری لی تھی، اس کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں ہے، جس کے بعد اس دعوے پر شکوک مزید گہرے ہو گئے ہیں۔ بھارتی حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح پالیسی بیان نہیں آیا ہے، جو اس بات کو اور بھی مشکوک بنا دیتا ہے۔

اس حملے کو بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشنز کے سلسلے کی ایک نئی کڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے اس بار فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان کے خلاف کوئی اقدام کیا، تو اس کا جواب پہلے سے زیادہ مؤثر اور جامع ہوگا۔