بھارتی فوج کا نیاپراپیگنڈا: دو شہری لاپتہ، پاکستان سے تعلق جوڑنے کی کوشش

بھارتی فوج کا نیاپراپیگنڈا: دو شہری لاپتہ، پاکستان سے تعلق جوڑنے کی کوشش

 نئی دہلی :بھارتی فوج نے ایک بار پھر روایتی پروپیگنڈے کا سہارا لیتے ہوئے دو شہریوں کی گمشدگی کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق، سرگی وارڈ گاؤں سے تعلق رکھنے والے ملک محمد فاروق ولد ملک صادق اور محمد دین ولد جمال دین گزشتہ شام سے لاپتہ ہیں۔

مبصرین کے مطابق، یہ الزامات ایک منظم جھوٹ کا حصہ ہیں جو بھارت ہر اہم موقع پر عالمی توجہ حاصل کرنے یا پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے دہراتا ہے۔ خاص طور پر ایسے الزامات ایسے وقت میں سامنے آتے ہیں جب بھارت میں سفارتی سرگرمیاں یا بین الاقوامی توجہ کا مرکز بننے کے مواقع ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھی بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کیے تھے۔