کشمیری عوام نے پہلگام واقعے کو فالس فلیگ قرار دے دیا، بھارت مخالف نعرے لگائے گئے

کشمیری عوام نے پہلگام واقعے کو فالس فلیگ قرار دے دیا، بھارت مخالف نعرے لگائے گئے

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، جنہوں نے اس واقعے کو بھارت کی جانب سے رچایا گیا "فالس فلیگ آپریشن" قرار دیا۔

 شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسے حملوں کا مقصد دنیا کی توجہ ہٹانا اور کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانا ہے۔

مظاہروں کے دوران عوام نے "مودی مردہ باد" اور "امیت شاہ مردہ باد" کے نعرے لگائے۔ کشمیری رہنماؤں نے اس واقعے کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔