ایپل اور میٹا پر یورپی یونین کا شکنجہ، کروڑوں ڈالرز کا جرمانہ

ایپل اور میٹا پر یورپی یونین کا شکنجہ، کروڑوں ڈالرز کا جرمانہ

برسلز : معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں ایپل اور میٹا کو یورپی یونین کی جانب سے کروڑوں ڈالرز کے بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یورپی ریگولیٹرز نے دونوں کمپنیوں پر ڈیجیٹل مارکیٹ ایکٹ (DMA) کی خلاف ورزی پر یہ جرمانے عائد کیے ہیں۔

ایپل کو اس بنیاد پر جرمانہ کیا گیا کہ اس نے ایپ ڈویلپرز کو اپنے پلیٹ فارم سے باہر صارفین کو سستے متبادل سودوں کی پیشکش سے روکا۔
میٹا کو صارفین کے ذاتی ڈیٹا کے غلط استعمال اور پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی۔
یورپی یونین کے اینٹی ٹرسٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے اور اس کا مقصد یہ واضح پیغام دینا ہے کہ یورپی بلاک قوانین کی خلاف ورزی پر مضبوط مگر متوازن ردعمل دے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دیگر بڑی ٹیک کمپنیوں کے لیے بھی ایک انتباہ ہے کہ یورپی مارکیٹ میں سرگرمی کے دوران مقامی قوانین کی مکمل پاسداری ضروری ہے۔