پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے، عرفان صدیقی

07:38 PM, 23 Apr, 2025

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پہلگام واقعے کو بھارت کی منظم سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت سفارتی سرگرمیوں کے دوران جھوٹے حملوں کے ذریعے دنیا کو گمراہ کرنے کی روش اپناتا ہے، اور امریکی نائب صدر کے دورہ بھارت کے موقع پر بھی ایسا ہی کیا گیا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کا ماضی ایسے فالس فلیگ آپریشنز سے بھرا پڑا ہے، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی بڑھانا اور عالمی رائے عامہ کو متاثر کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے کے لیے بھارت اکثر پاکستان پر الزامات عائد کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان نہروں کے معاملے پر کوئی خلیج پیدا نہیں ہوئی، دونوں جماعتیں قومی مفادات پر متفق ہیں۔

مزیدخبریں