غزہ : صیہونی فورسز کی جانب سے غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جا ری ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس سمیت غزہ بھر میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 32 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں ۔ تاہم حملے کے دوارن آگ لگنے سے 11افراد جھلس کر شہید ہوئے ، اب تک مجموعی طور پر شہدا کی تعداد 51ہزار 266 ہوگئی ہے اور 1لاکھ 10 ہزار 991 فلسطینی اب تک زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں شدید غذائی قلت کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ، 3لاکھ 45 ہزار سے زائد فلسطینی کئی دن سے بھوک اور پیا س سے نڈھا ل ہوگئے ہیں، البتہ حماس نے اس جنگ کے خاتمے کےلیے دنیا بھر میں ہفتے کو احتجاجی مظاہروں کی اپیل کردی ہے۔
قطری وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری ناکہ بندی ناقابل قبول ہے ، اسرائیل کا رویہ امن کےخلاف ہے تاہم جنگ بندی معاہدے کے لیے کوششیں جا ری ہیں ۔