مصطفیٰ عامر قتل کیس: منشیات فراہم کرنے والے ملزم کا اہم انکشاف

03:56 PM, 23 Apr, 2025

کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان قریشی کو منشیات فراہم کرنے والے ملزم علی خان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ علی خان نے بتایا کہ بلوچستان سے کراچی میں منشیات اسمگل کی جاتی ہیں اور یہ کاروبار شاہ فہد اور اس کی بیوی اسلام آباد سے چلا رہے ہیں۔

ملزم نے بتایا کہ ایک کلو کوکین کی قیمت 85 لاکھ روپے تھی اور اسے مختلف شہروں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔ ایک گرام کوکین 16 سے 18 ہزار روپے میں فروخت کی جاتی تھی، جس سے ایک کروڑ روپے تک کا منافع ہوتا تھا۔

علی خان کے مطابق، شاہ فہد کا بھائی شاہ رخ بھی شاہ فیصل میں منشیات سپلائی کرتا تھا اور ارمغان قریشی کو بھی منشیات فراہم کرنے میں ملوث تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ شاہ فہد اور اس کے ساتھی اس وقت انڈر گراؤنڈ ہیں اور علی خان کو حال ہی میں سپیشلائزد انویسٹی گیشن یونٹ نے گرفتار کیا ہے۔

مزیدخبریں