لاہور:پنجاب حکومت نے ستمبر 2025 میں صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انتخابات کی تیاریوں کا عمل جلد شروع کیا جائے گا، جب کہ امیدواروں کے لیے تعلیمی قابلیت سے متعلق نئی شرائط متعارف کرائی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین کے امیدوار کے لیے کم از کم بی اے، وائس چیئرمین کے لیے ایف اے اور کونسلر کے لیے میٹرک کی تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مجوزہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت ضلعی کونسلوں کو ختم کر دیا گیا ہے، جب کہ انتظامی سطح پر بیوروکریسی کے اختیارات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بھی زیر سماعت ہے۔