ترکیہ میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 6.2 ریکارڈ

ترکیہ میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 6.2 ریکارڈ

انقرہ : ترکیہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  زلزلے کا مرکز استنبول کے ضلع سلیوری کے قریب تھا ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  شدت 6.2ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 12 کلو میٹر  کی گہرائی میں تھا ۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا ، لوگ گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے ، تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی ا اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ۔

ترکیہ کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD) کے مطابق، استنبول میں صرف 40 منٹ کے دوران 3 زلزلے آئے جنہوں نے شہر کو لرزا کر رکھ دیا۔

زلزلے کے جھٹکے نہ صرف ترکیہ بلکہ یوکرین، یونان، بلغاریہ اور رومانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی محسوس کیے گئے، جس سے خطے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی۔ شہریوں کو محتاط رہنے اور ایمرجنسی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں