وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی

وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک نئی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس میں وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔ اس کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کو اس کمیٹی کا سربراہ" کنونیئر " مقرر کیا گیا ہے، جبکہ دیگر ارکان میں وزیر توانائی، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر افسران شامل ہوں گے۔

یہ کمیٹی ایف بی آر کے موجودہ فریم ورک اور اس کے نتائج کا جائزہ لے گی، اور سرکاری اداروں کی کارکردگی ناپنے کے لیے ایک معیاری جانچ اور فیڈبیک سسٹم تجویز کرے گی۔ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 30 دن کے اندر وزیراعظم کو اپنی رپورٹ پیش کرے۔

مصنف کے بارے میں