کراچی : کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 366 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر نظر آیا اور انڈیکس 118,064 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 118,430 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب، کرنسی مارکیٹ سے ایک مثبت خبر آئی ہے جہاں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے کی کمی کے بعد 280 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے۔